واشنگٹن کے ہوٹل میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑگئی

January 27, 2022

واشنگٹن کے ہوٹل میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے زخمی 4 خواتین اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 5 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

فائرنگ کے مقام کو پولیس نے گھیرلیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔