صحت عامہ کے بجٹ میں اضافہ کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں،کمشنر

January 28, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود دوائیوں کےسٹاک, ایمرجنسی اوراو پی ڈی کا معا ئنہ کیا۔او پی ڈی میں موجود مر یضوں سے دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق استفسا ر کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ۔کمشنر نے کہا کہ سرکا ری ہسپتالوں کے گا ہے بگاہے دوروں کے ذر یعے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے لیے دو سو فیصد بجٹ بڑھانے کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی کاخاص خیال رکھا جائے، ہسپتال میں سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔