جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں اضافہ

January 29, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں جیٹ فیول آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں جیٹ فیول آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر30.63فیصد اورنومبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر38.40 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔