شاہنواز دھانی کی گلوکاری کے چرچے

January 29, 2022

قومی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شاہنواز دھانی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شاہنواز دھانی کی خوبصورت آواز سے آپ کی فِیڈ کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

بعد ازاں شاہنواز دھانی نے بھی یہ بلوچی گانا گنگناتے اپنی ویڈیو خود بھی شیئر کی۔

صارفین اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ شاہنواز دھانی آن فیلڈ ہوں یا آف فیلڈ وہ مداحوں کا دل جیتنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔