آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فون کان سے لگا رہنا چاہیے، انور علی کی شاہنواد دھانی کو مبارکباد

پاکستانی کرکٹر انور علی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے پر شاہنواز دھانی کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسکواڈ میں جگہ بنانے والوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا لیکن شاہنواز دھانی کیلئے ان کے جشن منانے کے خصوصی اسٹائل کا تذکرہ کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔

انور علی نے شاہنواز دھانی کیلئے کہا کہ ’چھا جا لڑکے، فون کان سے لگا رہنا چاہیے۔‘

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن اسٹائل شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز تھا۔


رمیز راجہ سے بات چیت کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے بتایا کہ انہیں جشن کا اسٹائل دینے میں کارلوس بریتھ ویٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔

شاہنواز دھانی نے بتایا کہ پہلے میچ میں کارلوس بریتھ ویٹ نے انہیں کہا تھا کہ جب آپ پہلی وکٹ لیں گے تو ہم اس تاریخی لمحے میں آپ کے ساتھ تھوڑی ہنسی مذاق کریں گے جس سے آپ مزید پُراعتماد ہوں گے۔

دھانی کے جواب پر رمیز راجہ پوچھتے ہیں کہ اس جشن کے اسٹائل کا مقصد یہی ہے کہ ’آپ سلیکٹرز کو کہہ رہے ہیں کہ آپ فون کال کریں میں ملک کیلئے کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔‘شاہنواز جواب میں یہی کہتے ہیں کہ جی ایسا ہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید