• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ڈکیتی کے 2 ملزمان کو شناخت کر لیا گیا

فیصل آباد میں کار سوار فیملی سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے مدعی نے شناخت پریڈ کے دوران 2 ملزمان کو شناخت کر لیا۔

پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں، جنسی زیادتی نہیں، صرف ڈکیتی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واردات میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید