حیدرآباد میں آٹا پورے ملک سے مہنگا

February 01, 2022

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

شہر میں دس کلو آٹے کا بیگ 800 سے 820 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں چکیوں کے لئے مختص سرکاری کوٹا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

میرپورخاص میں بھی آٹے کی قمیت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چکی کا آٹا 79 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 780 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی بیس کلو آٹے کا تھیلا چالیس روپے مہنگا ہوچکا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔