آغا سہیل پٹھان کی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعیناتی کالعدم قرار

February 03, 2022


سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل کی تعیناتی کے احکامات ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائی کورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا اور آغا سہیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے آغا سہیل پٹھان کی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر کے چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی کی جائے۔

ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ جب تک مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو عارضی چیئرمین تعینات نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت دو ہفتوں میں تمام امور مکمل کرے۔