سعودی ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

February 04, 2022

سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قراردیا ہے۔

نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر کیا گیا ہو۔

ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کےخواہشمند سعودی مسافروں کے لئے بوسٹر ویکسینیش لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق ایئرلائنز کو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے 3 ماہ بعد کرانے والے سعودی شہریوں کو لےجانے کی اجازت ہے۔

حکام کے مطابق نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔