لتا جی کی گائیکی ہی تھی جو تقسیم نہ کی جا سکی، پرویز رشید

February 06, 2022

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی گائیکی ہی تھی جو تقسیم نہ کی جاسکی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف نے انہیں مشترکہ ورثے کے طور پر اپنائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر سب کی تھیں اور اُن کا فن بھی سب کے لیے تھا۔