بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

February 08, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔

ملتان ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

پی پی چیئرمین ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس ملتان کےلیے روانہ ہوئے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری9 فروری کو جنوبی پنجاب کے تنظیمی عہدےداروں اور مختلف وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔

پی پی چیئرمین 10فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ملک نور ربانی کھر کے گھر تعزیت کے لئے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 11 فروری کو واپس روانہ ہو جائیں گے-