کرناٹک، آج سے 3 روز کیلئے اسکول و کالج بند

February 09, 2022

بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کے اسکولوں میں داخلے پر پابندی کے معاملے کے حوالے سے اقدام کرتے ہوئے آج سے3 روز کیلئے اسکول کالج بند کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر سماعت کا آج دوسرا روز ہوگا۔

کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب پابندی معاملے پر آج دوپہر کو سماعت ہوگی ۔

خیال رہے کہ باحجاب طالبات کے اسکولوں میں داخلے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج نے زور پکڑ لیا ہے۔

بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا تھا۔

گزشتہ روز کرناٹک کی ہائیکورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت کے دوران کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے گئے۔