واؤڈا نے تاحیات نااہلی چیلنج کردی

February 15, 2022


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

فیصل واؤڈا نے ہائیکورٹ میں وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 9 فروری 2022 ء کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ ہفتے فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیدیا تھا۔