ملک میں سیاسی ہل چل، ترین گروپ کا خاموشی توڑنے کا فیصلہ، ذرائع

February 15, 2022

ملک میں جاری سیاسی ہل چل پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ آج باضابطہ سیاسی بیٹھک سجائیں گے۔

ترین گروپ کی سیاسی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورتی ملاقات لاہو رمیں عون چوہدری کے گھر پر ہوگی۔

سابق صوبائی وزیر عون چوہدری ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ سیاسی منظرنامے کےحوالے سے اپنے سیاسی کردار کا بھی جائزہ لے گا، جس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا جائزہ بھی شامل ہے۔