روس نے اسٹریٹجک جوہری مشقوں کا بھی آغاز کردیا

February 19, 2022

روس نے فوجی مشقوں کے ساتھ اسٹریٹجک جوہری مشقوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے جوہری مشقیں شروع کرنے کا حکم جاری کیا، ان مشقوں میں ہائپرسونک کینزہل میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔

جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے کروز میزائل داغے گئے، زرکون ہائپر سونک ہتھیاروں سے سمندر اور خشکی پر اہداف کونشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ روس نے پچھلے 4 ماہ سے فوجی مشقیں شروع کی ہوئی ہیں، مشقوں کے لیے یوکرین کے شمال، مشرق اور جنوب میں بڑی تعداد میں روسی فوجی جمع ہیں۔

اس پر امریکا اور یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ روس یوکرین پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم روس کی طرف سے ان خدشات کی تردید کی گئی ہے۔