شمالی کوریا کا مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ

February 27, 2022

شمالی کوریا کا ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرق کی طرف ایک نامعلوم پراجیکٹائل فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے قریب سے فائرکیا گیا پراجیکٹائل بیلسٹک میزائل لگتا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے آج ممکنہ بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے، امریکی فوج کی انڈو پیسفک کمانڈ نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ پیانگ یانگ مزید عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں سے باز رہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، یہ بیلسٹک میزائل سمندر کے مشرق میں سنان کے علاقے کی جانب داغا گیا ہے۔