ترین گروپ سے ایک اور صوبائی وزیر کا علیحدگی کا اعلان

March 10, 2022

فائل فوٹو

ترین گروپ سے چوتھےصوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے وزیر آصف نکئی کے بعد صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلان کیا۔

صمصام بخاری نے کہا کہ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل آصف نکئی نے کہا تھا کہ وہ وہ سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مِشن پر وزیراعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کے ہمراہ دورۂ لاہور میں وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، فرخ حبیب، حماد اظہر، خسرو بختیار اور شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم سے صوبائی وزرا آصف نکئی اورصمصام بخاری کی بھی ملاقات شیڈول ہے، وزیراعظم جنوبی پنجاب پیکیج پر بھی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔