علی ظفر کے آنیوالے نئے کلام کی ویڈیو لیک ہوگئی

March 19, 2022

پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

دس ماہ قبل علی ظفر کی جانب سے نعت ’معراج‘ ریلیز کی گئی تھی، سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اب اُن کا نیا کلام آنے والا ہے جس کی عکس بندی جاری ہے۔

علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے لیک ہونے والی ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں علیظفر کو ’ اللّٰہ اکبر‘ کی صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر کا خوبصورت نعتیہ کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

گلوکار علی ظفرکے اس نعتیہ کلام کی 9 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے یوٹیوب چینل پر اب تک 1.33 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔