’پتھر کی آنکھ‘ نے بینائی کو متاثر کردیا تھا، اکشے کمار

March 21, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی سپر اسٹار اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بچن پانڈے نے ان کی بینائی کو وقتی طور پر متاثر کردیا تھا۔

فلم بچن پانڈے میں بچن پانڈے کے کردار کا روپ دھارنے کے لیے بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی ایک آنکھ کو پتھر کی آنکھ دکھانے کے لیے لینس لگایا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگا اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ لینس لگانا اور پھر اسے اتارنا انتہائی مشکل عمل تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا کرنے سے جان نکل جاتی تھی، کیونکہ وہ خود سے اپنی آنکھ میں اس لینس کو فکس نہیں کرسکتے تھے۔

اکشے کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا لینس تھا، مجھے ہر چیز دھندلی دکھائی دیتی تھی اور اسی طرح مجھے شوٹ کرنا ہوتا تھا۔ مجھے صرف اتنا نظر آتھا تھا کہ میرے سامنے بس کوئی چیز موجود ہے۔

اسٹار اداکار کا کہنا تھا کہ شوٹ کے پہلے دن بینائی کو بہتر ہونے میں 15 منٹ لگے تھے، لیکن پھر بمشکل دو سے تین منٹوں میں یہ بہتر ہونے لگتی تھی۔

کردار کو حتمی شکل دینے سے متعلق اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کردار کے لیے کافی تصاویر لیں، جس کے بعد ہم اس لُک پر متفق ہوئے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بچن پانڈے میں اکشے کمار ایک غنڈے کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم میں کیرتی سینن، ارشد وارثی، جیکولین فرنینڈس اور پنکج تریپاتھی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔