• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی ارشد وارثی سے اختلافات کی تردید

بالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار ارشد وارثی کے ساتھ اپنے اختلافات کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اکشے اور ارشد وارثی ان دنوں اپنی فلم بچن پانڈے کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ 

دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات پر مبنی یہ رپورٹ اس اس وقت سامنے آئی تھی جب 2017 کی فلم جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کو کاسٹ کیا گیا تھا، یہ 2013  میں ریلیز ہونے والی فلم جولی ایل ایل بی کا سیکوئل تھی اور اس میں ارشد کے بجائے اکشے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اکشے اور ارشد اپنی آئندہ آنے والی فلم میں پہلی بار اکٹھے کام کررہے ہیں اور دونوں نے ایک پروموشنل ایونٹ میں ایک دوسرے کو سراہا، جبکہ اکشے نے اختلافات کی افواہوں کی مذمت کی۔ 

اس ایونٹ میں جب اکشے نے ان افواہوں کا تذکرہ کیا اور انھوں  نے کہا کہ جب میری جولی ایل ایل بی آنے والی تھی، تو ارشد نے پرمزاح انداز میں مداخلت کی اور پھر ہنستے ہوئے ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔

اکشے کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ جیسے پچھلی بار بھی کسی نے لکھ دیا تھا کہ میرا اور روہیت شیٹھی کا جھگڑا ہوا ہے، خوامخواہ لکھ دیا جو کہ بے بنیاد بات تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید