حکومتی منحرف ارکان کی تعداد کافی زیادہ ہے، حامد میر

March 25, 2022


جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان و سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومتی منحرف ارکان کی تعداد 12، 13 نہیں بلکہ کافی زیادہ ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ حکومت تو دعویٰ کر رہی ہے کہ منحرف ارکان واپس آ رہے ہیں لیکن منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔

حامد میر نے بتایا کہ مجھ سے ملاقات میںایک خاتون ممبر اور ان کے شوہر رات گئے بات کر رہے تھے کہ آپ لوگوں کو عمران خان کا امر بالمعروف والا کلب نہیں چلانا چاہیے تھا، کیا آپ لوگوں کو نہیں پتا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منحرف ممبران کاکہنا ہے کہ ایک طرف عمران خان عوام میں کہہ رہے ہیں کہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے اور دوسری طرف ہمارے پاس لوگ بھی بھیج رہے ہیں۔

منحرف ممبران نے بتایا اگر ہم غلط ہیں تو پھر ہمیں بلا کر کون سی نیکی اور بدی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔