کراچی: آج اور کل پارہ 40 ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان

April 06, 2022

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 2 روز کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور مغربی بلوچستان میں موجود ہوا کا دباؤ سمندری ہوائیں معطل کررہا ہے۔