عدالتی فیصلے کے بعد بنی گالہ میں اجلاس، ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور

April 07, 2022

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس میں پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے، اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی وزراء اور رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔