• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

 وزیر اعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کی ملاقات کی، جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر  نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت پر بریفنگ دی۔

قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار  ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید