شیخ رشید کی خدامِ مدینہ منورہ کے ہمراہ افطاری

April 20, 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ماہِ صیام میں عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد شیخ رشید نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مدینہ منورہ روضہ رسُول پر دعا مانگتے ہوۓ تصویر بھی جاری کی۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ شیئر کیا گیا جس میں انہیں مدینہ منورہ کے خدام کے ساتھ افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری دی۔

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔