حضرت علی ؓ کا دور خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ثروت اعجاز

April 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضر ت علی کرم اللّٰہ وجہہ نے عدل کی بالادستی اور اعلٰی انسانی اقدار کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی،آپ کادور مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔