میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

April 24, 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میہڑ کے گاؤں نورپور میں بجلی کے تار گرنے اور آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو ریونیو اور پولیس کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد کی جائے جبکہ واقعے کی تمام تفصیلات سے فوری آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں نورپور132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگنے والی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تھا، گاؤں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔