اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف مذاکرات سے تیزی، 520 پوائنٹس کا اضافہ

April 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی اطلاعات پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری سے کے ایس ای100انڈیکس میں 520 پوائنٹس کا اضافہ، 46ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ،50.15فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کار ی مالیت میں 67ارب 51کروڑ 46لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 69.52 فیصد زیادہ رہا۔