انٹر بینک، ڈالر 25 پیسے سستا

April 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے تک کم ہو گئی ،یورو 2روپے تک اور پاؤنڈ 2.20روپے تک سستا ہو گیا ،بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 185.60روپے سے کم ہو کر 185.35روپے اور قیمت فروخت 185.70 روپے سے کم ہو کر185.45 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے 185.50روپے سے کم ہو کر 185.20روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 186.00 روپے سے کم ہو کر 185.80 روپے ہو گئی۔