ابراہیم حیدری سے ماہی گیروں نے 20فٹ لمبی شارک پکڑ لی

April 28, 2022


کراچی کے ساحل ابراہیم حیدری سے ماہی گیروں نے 20 فٹ لمبی شارک پکڑلی۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ شارک کو فش فیکٹری کے بیوپاریوں نے خرید لیا۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا ہے کہ وہیل اور شارک کی نسل خطرے سےدو چار ہے۔

معظم خان کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان کے فشریز کے قوانین میں اس کے شکار پر پابندی ہے۔