فرح خان نے شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کو فلم کیلئے سائن کرلیا

April 30, 2022

بھارتی فلمساز فرح خان نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کو اپنی فلم کے لیے سائن کرلیا۔

فلمساز فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جو ہاتھ میں 500 روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہے۔

فرح خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں نے اس پیارے بچے اذہان کو صرف 500 روپے میں سائن کیا ہے۔

فلمساز نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ رعایت کے لیے شکریہ۔

فرح خان کے 'نئے ہیرو' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب کا دل جیت لیا ہے، ثانیہ مرزا بھی خوش نظر آئیں۔