کسی بھی شہر کی ترقی کمیونیکیشن کے بغیر ممکن نہیں، خورشید شاہ

May 07, 2022

سکھر (بیورورپورٹ ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہر کی ترقی کمیونیکیشن کے بغیر ممکن نہیں اس ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے 1993میں نئے برج کا سنگ بنیادرکھا گیا۔ کاروبار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ ایوان صنعت و تجارت سکھر میں تاجروں صنعتکاروں سے خطاب کررہے تھے اس ملاقات میں سکھر چیمبر کے صدر عامر علی خان غوری ، سینئر نائب صدر عرفان صمد، نائب صدر عبدالمجید قریشی، سابق صدور محمد دین ، عبدالفتاح شیخ، محمد رضوان الحق ملک ، ایگزیکٹو کمیٹی اور سینئر ارکان شامل تھے ۔کمشنر سکھر غلام مصطفیٰ پھل، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد اور نثار مغل نے اس ملاقات میں خصوصی طور پر شرکت کی ، سکھر چیمبر کے صدر عامر علی خان غوری عہدیداران ِوہ ممبران نے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا استقبال کیا ۔