زیرو مشین سے حلق کا ثواب حاصل نہیں ہوگا

May 13, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر ایک شخص حج یا عمرے کے موقع پر بالوں پر زیرو نمبر کی مشین پھروالیتا ہے تو اسے حلق کا ثواب ملے گا یا نہیں، یاپھرحلق کے لیے بلیڈ کا استعمال ہی ضروری ہے ؟ ( شفیق احمد)

جواب: حلق بالوں کو جڑسےکاٹنے کو کہتے ہیں جب کہ زیرو مشین کے استعمال کے بعد مشاہدے میں آتا ہے کہ بال معمولی مقدار میں باقی رہتے ہیں اور استرے کی طرح بالکل جڑ سے کٹ کر جلد کی سطح پر نہیں آجاتے، بلکہ جلد کی سطح سے اونچے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مذکورہ مشین استعمال کرنے کے بعد سر پر استرا پھیر لیا جائے تو مزید بال کٹنے میں آجاتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ زیرو مشین سے بال بالکل جڑسے نہیں کٹتے ،اس لیے حلق کی فضیلت زیرو مشین کے استعمال سے حاصل نہیں ہوگی۔ اگر کسی کے بال ایک پور سے کم ہوں تو اِحرام سے نکلنے کے لیے حلق کروانا ضروری ہوگا، ایسی صورت میں مشین پھیرنا کافی نہیں ہوگا، خواہ وہ زیرو نمبر کی مشین ہو۔