وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں دھماکے کا نوٹس لے لیا

May 12, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کی نوعیت جانچنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ نے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔