روس یوکرین کشیدگی، جنگ نہیں امن، پولینڈ کے پائلٹ کا انوکھا انداز

May 14, 2022

روس کے یوکرین پر فضائی حملوں اور خطے میں سخت کشیدگی پر پولینڈ کے ایک ماہر پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل 1 گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے زبردست مثبت پیغام تحریر کیا۔

پائلٹ نے اس زبردست مشن کیلئے رجسٹریشن SP-SMC کے حامل 3 سال پرانے اٹلی کے تیار کردہ ایک انجن اور 2 سیٹوں والے ٹیکنیم پی 2008 جے سی ہوائی جہاز کا استعمال کیا گیا۔

فلائٹ SPSMC کے طور پر پائلٹ نے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 37 منٹ پر پولینڈ کے پوزنان لایکا ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔

پائلٹ نے 1 گھنٹے کی مشکل ترین پرواز کرکے فضا میں "MAKE BEER NOT WAR" کے الفاظ تحریر کیے۔

پائلٹ نے اس خصوصی پیغام کے ساتھ دل کا نشان بنایا اور شام پانچ 55 منٹ پر یہ مشن مکمل کرلیا۔

سوشل میڈیا پر اس ماہر پائلٹ کے اس کارنامے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔