امریکا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

May 15, 2022

امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ میں کی گئی اندھادھند فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی یونیفارم میں تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا، ملزم نےحملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا۔