سعودی تیل کمپنی آرامکو کا منافع 148 ارب ریال تک پہنچ گیا

May 15, 2022

فوٹو: فائل

سعودی آرامکو کی آمدنی تقریباً دگنی ہوگئی ہے، اس کا منافع 148 ارب ریال تک پہنچ گیا۔

ریاض سے سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی سعودی آرامکو کے منافع میں 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں 82 فیصد تک اضافہ ہوا۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ آرامکو کی آمدن تقریباً دگنی ہو کر 467 ارب ریال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سعودی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی اور قیمتی کمپنی بن گئی ہے اور اس نے ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔