شبقدر: پرویز خٹک کی تقریر کے دوران صحافی احتجاجاً جلسہ چھوڑ گئے

May 15, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبقدر جلسے کے دوران صحافیوں نے احتجاجاً کوریج چھوڑ دی۔

شبقدر میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی تقریر کے دوران صحافیوں نے جلسے کا واک آؤٹ کردیا۔

ہوا کچھ یوں کے پرویز خٹک نے تقریر سے قبل صحافیوں کو سامنے سے ہٹ جانے کا کہہ دیا۔

سابق وزیر دفاع نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے فوٹو بنوانے کا شوق نہیں، آپ لوگ سامنے سے ہٹ جاؤ۔

صحافیوں نے پرویز خٹک کے الفاظ پر احتجاجاً جلسے کی کوریج چھوڑ دی اور کنونشن سے واک آؤٹ کرگئے۔