اُشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشریٰ اقبال سے کیا سیکھا؟

May 16, 2022

کولاج، فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اُشنا شاہ کی جانب سے میزبان و سیاستدان، عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشریٰ اقبال کے صبر کی تعریف کی گئی ہے۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشریٰ اقبال کی تعریف میں ٹوئٹ کیا ہے۔

اُشنا شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سیدہ بشریٰ اقبال آپا صبر، باوقار شخصیت، باوقار خاموشی اور اللّٰہ کے حضور اپنے معاملات چھوڑ دینے کی اعلیٰ مثال ہیں، اُنہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ اللّٰہ پر اپنے معاملات چھوڑ دینا سب سے بہترین ردِ عمل ہے، آج سے میں سیدہ بشریٰ اقبال کے اِن اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بناؤں گی اور اِن پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی، انشاء اللّٰہ‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مزید لکھا ہے کہ ’مجھے یہ سبق سکھانے کے لیے شکریہ آپا۔‘

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے اُن کے دو بچے ہیں، جبکہ اُن کی دوسری سیدہ طوبیٰ انور اور تیسری اہلیہ، دانیہ ملک اُنہیں چھوڑ چکی ہیں۔