گجرات جلسہ، مریم نواز کو والد سے شاباشی ملی یا غلطیاں نکالی گئیں ؟َ

May 16, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پنجاب کے شہر گجرات میں کامیاب جلسہ کیا۔

مریم نواز کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، مریم نواز پاکستان کی ایک منجھی ہوئی خاتون سیاستدان ہیں جن کے یکے بعد دیگرے کامیاب جلسے مسلم لیگ ن کی شہرت میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مریم نواز نے گزشتہ رات، گجرات کے مقام کوٹلہ میں پاور شو کا مظاہرہ کیا۔

اُن کے اس جلسے کی گونج ٹوئٹ پر بھی سنائی دیتی رہی۔

ایک مداح و پارٹی ہمایتی صارف نے ٹوئٹر پر اُن سے سوال پوچھا کہ ’اتنا اچھا جلسہ کرنے پر میاں صاحب سے شاباش ملی یا غلطیاں نکالی اُنہوں نے کچھ؟‘

اس سوالیہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا جواب میں کہنا تھا کہ ’شاباشی ملی۔‘