گجرات کے لوگوں نے حمزہ شہباز کا دل جیت لیا

May 16, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ گجرات کے لوگوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود کارکنوں کا جوش دیدنی تھا، گجرات کے مسائل حل کر کے آپ کی محبتوں کا قرض اتاروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات مسلم لیگ ن کا ہے، ان شا اللّٰہ آئندہ بھی ہمارا ہی رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے گجرات میں جلسہ کیا تھا، جس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبا ز نے کہا تھا کہ عمران خان پنجاب کو لوٹنے والی گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے، عمران خان ایک بزدل کا نام ہے، جو سازش کا رونا روتا ہے۔