زویا اختر کی نئی فلم’دی آرچیز‘ ریلیز سے قبل ہی تنقید کا شکار

May 16, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ زویا اختر کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ ٹیزر ریلیز ہوتے ہی تنقید کا شکار ہوگئی ہے۔

حال ہی میں زویا اختر کی ویب فلم’دی آرچیز‘ کا اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر میں دیگر کئی اداکاروں کے ہمراہ مشہور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور بگ بی کے نواسے آگستیہ نندا کواداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویب فلم کا ٹیزر نیٹ فلکس کے علاوہ یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ہی فلم میں ایک ساتھ بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کے بچوں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود نسل پرستانہ روّیے پر سوال اُٹھا دیا ہے کہ بالی ووڈ میں صرف فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کو ہی کیوں اچھے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہاں ایک نظر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔