معیشت خطرے میں، صرف ایک دن کا پیٹرول رہ گیا، سری لنکن وزیراعظم

May 16, 2022

فوٹو: فائل

بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم ہوگیا، وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہآنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم نے کہا کہ ضروری درآمدات کے لیے فوری طور پر 75 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے، ادویات کے لیے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے اور سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیا کی ادائیگی کے لیے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔

رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکن ایئرلائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کو قربانیاں دینے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔