حکومت قومی اسمبلی کو اہمیت نہیں دے رہی، عبدالاکبر چترالی

May 16, 2022

فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی نے اظہار خیال کیا۔

عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو لے کر لندن چلے گئے، وہاں میٹنگ کی، دراصل قومی اسمبلی کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔

عبدالاکبر چترالی نے مزید کہا کہ حکومتی فیصلے یہاں ہونے چاہیے، ہمارا فیصلہ امریکا یا برطانیہ میں نہیں ہونا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فون چوری نہیں ہوئے ہیں، اُن میں خاص چیزیں ہوں گی، اس لیے غائب کردیے ہیں۔