بابراعظم نے فہد مصطفیٰ کی کونسی خواہش پوری کر دی؟

May 17, 2022

فائل فوٹوز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی خواہش پوری کردی۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سب ہی فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اُن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ۔‘

دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں۔‘