امریکی صدر کل فن لینڈ اور سوئیڈن کے سربراہوں کی میزبانی کریں گے

May 17, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو فن لینڈ کے صدر اور سوئیڈن کی وزیراعظم کی میزبانی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق درخواستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس حوالے سے صدر بائیڈن کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ملاقات میں اس کے علاوہ عالمی مسائل اور یوکرین کیلئے تعاون کے سلسلے میں قریبی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوگی۔