فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے نیٹو میں شمولیت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں نیٹو میں شمولیت سے متعلق تجویز پر ووٹنگ ہوئی۔
ہیلسنکی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے ملک کے نیٹو میں شمولیت کےحق میں ووٹ دیا۔
پارلیمنٹ کے 200 میں سے 188 اراکین نے نیٹو میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا۔ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی باضابطہ درخواست دینے کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے بھی نیٹو رکنیت کی درخواست کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
فن لینڈ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو رکنیت سے متعلق خط پر آج باضابطہ دستخط کئے جائیں گے اور کل سویڈن کے ساتھ مل کر فن لینڈ کے سفیر اس خط کو نیٹو کو پیش کریں گے۔
ادھر سویڈن نے گزشتہ روز نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور آج صبح سوئیڈن کی وزیرخارجہ نے خط پر دستخط کردیے ہیں۔