بھارت، ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

May 18, 2022

اسکرین گریب

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کا سلسلہ جاری ہے، ریاست مدھیا پردیش کے ضلع نیمچ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی۔

ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں درگاہ کے سامنے مورتی نصب کردی، انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق پتھراؤ کے نتیجے میں 23 سالہ مسلمان نوجوان زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ریاست اترپردیش میں بیٹے کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے پر پولیس نے مسلمان خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس وجوہات بتائے بغیر خاتون کے بیٹے کو گرفتار کر رہی تھی۔