نیٹو رکنیت، سویڈن اور فن لینڈ درخواست آج جمع کرائیں گے، وزیر اعظم سویڈن

May 18, 2022

سویڈن کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نیٹو اتحاد کی رکنیت کیلئے درخواست آج جمع کرائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو رکنیت بحیرہ بالٹک کے علاقے میں سیکیورٹی کو مضبوط کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شمالی یورپ میں سلامتی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر فن لینڈ اور وزیر اعظم سویڈن کی امریکی صدر سے جمعرات کو ملاقات طے ہے۔

دوسری جانب روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کو سنگین اور تاریخی غلطی کہا ہے۔