شان شاہد پاکستان کو جلد خوشحال اور پرامن دیکھنے کیلئے پراُمید

May 18, 2022

شان شاہد، فائل فوٹو

پاکستانی اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ پا کستان کو خوشحال اور پرامن بنانے کا خواب تعبیر کا منتظر ہے۔

شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’خواب حقیقت بننے کا منتظر ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عمران خان ہمیں اس راستے پر لے جائیں گے جو ہمیں ہماری منزل ایک خوشحال، پرامن، محب وطن پاکستان تک لے کر جائے۔‘

خیال رہے کہ اداکار شان شاہد، عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی بھرپور حمایت کرتے نظرآرہے ہیں۔